ایک مایوس شخص نے کہا کہ گھبرانا نہیں ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ

December 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایک مایوس شخص نے کہا کہ گھبرانا نہیں ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کچھ مایوس لوگ اسلام آباد گئے جہاں ایک مایوس شخص نے کہا کہ گھبرانا نہیں ہے۔

شہید ملت روڈ کراچی میں 2 انڈر پاسز سمیت 7 میگا پروجیکٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران مایوس لوگوں نے کہا کہ ان سے کام نہیں ہوتا، تو ان مایوس لوگوں کی مایوسی بڑھانے کے لیے یہ پروگرام کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے میگا اسکیمز کے نام سے 36 منصوبے 17-2016 میں شروع کیے تھے، اب مخالفین ہمیں کام کرتے دیکھ کر مایوس ہیں جبکہ مایوس لوگ اب بھی سن رہے ہوں گے کہ یہ کیا ہورہا ہے۔