پنجاب: افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق گائیڈ لائنز جار ی

December 07, 2019

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جار ی کردیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور تمام انتظامی سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

گائیڈ لائنز کے تحت مجاز افسران گورنمنٹ رولز آف بزنس2011 کے تحت انتظامی بنیادوں، خالی آسامیوں اور آپریشنل ضروریات کو مد نظر رکھ کر ٹرانسفر پوسٹنگ کے اختیارات استعمال کر سکیں گے۔

مجاز افسران حکومتی محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم عہدوں پر مطلوبہ تجربے اور قابلیت کے موزوں کوالیفکیشن کے حامل افسروں کی تعیناتی یقینی بنائیں گے۔