کراچی: ڈینگی نے مزید 2 افراد کی جان لے لی

December 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی: ڈینگی نے مزید 2 افراد کی جان لے لی

کراچی میں ڈینگی نے مزید دو افراد کی زندگیاں چھین لیں جس کے بعد سندھ میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 45 تک جا پہنچی۔

ترجمان انسداد ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق صوبے میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار ہوگئی ہے۔

ترجمان انسداد ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق شہر میں ڈینگی سے دو اور ہلاکتیں سامنے آئیں ہیں۔ 32 سالہ خاتون ابوالحسن اصفہانی کی رہائشی اور 16 سالہ لڑکا عثمان آباد کا رہائشی ہے، جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 16000 تک جا پہنچی ہے۔

ڈینگی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات

ڈینگی کا مچھر خاص طور پر صبح اور شام کے وقت کاٹتا ہے۔ صبح اور شام میں اپنا جسم ڈھانپنے، پانی کا صحیح نکاس اس مچھر کو بیماری پھیلانے اور افزائش نسل سے روکنے میں خاصا مددگار ثابت ہوتا ہے۔ حفاظتی اقدامات ہی اس وائرس سے بچاؤکا ذریعہ ہے۔

ڈینگی بخار ایک موذی مرض ہے تاہم کہاوت ’’احتیاط علاج سے بہتر ہے‘‘ کے مصداق احتیاط کرکے اس سے مرض سے بچا جاسکتا ہے۔