ساؤتھ ایشین گیمز، پاکستان تمغوں کی سنچری کے نزدیک، ارشد کا نیا ریکارڈ

December 08, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ساؤتھ ایشین گیمز، پاکستان تمغوں کی سنچری کے نزدیک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیپال میں کھیلے جانے والے سائوتھ ایشن گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مزید چار گولڈمیڈل جیت لئے، پاکستان نے ان کھیلوں میں 24گولڈ،30سلور اور44برانز میڈلز جیت لئے ہیں، اس کے تمغوں کی تعداد98ہوگئی ہے،بھارت نے اپنے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کرتے ہوئے 110گولڈ میڈل جیت لئے اس نے مجموعی تمغوں کی ڈبل سنچری بھی مکمل کی اور69,35سلور اور برانز کےساتھ214میڈلز حاصل کر لئے،ہفتے کو پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں 86 اعشاریہ دو نو میٹر کی تھرو کرکے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا۔ ارشد نے ساؤتھ ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ بھی بنایا، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے نیرج کمار کے پاس تھا ، پاکستانی ایتھلیٹ محمدندیم ارشد نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اگلے سال جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز کے لئے براہ راست رسائی حاصل کر لی،ریسلنگ میں عنایت اللہ نے 70 کے جی جبکہ عبدالرحمٰن نے 79 کے جی میں گولڈ میڈل جیتے۔ویٹ لفٹر عثمان امجد راٹھور نے 102 کے جی میں گولڈ میڈل جیتا۔ خاتون ویٹ لفٹر رابعہ رزاق ریسلنگ میں زمان انور اور طیب رضا شوٹنگ کے 50 میٹر ائیرپسٹل میں ٹیم ایونٹ کا سلور میڈل حاصل کیا۔جی ایم بشیر نے اس ایونٹ کا انفرادی سلور میڈل بھی جیتا۔اسکواش میں پاکستان کے فرحان محبوب، فائزہ ظفر اور مدینہ ظفر ،غفران عادل اور نادرہ رئیس نے 10 میٹر ائیر رائفل مکسڈ میں ، ٹینس کے سنگل اور ڈبلز میں چار برانز اور باکسنگ میں دو برانز میڈل بھی جیتے، ان کھیلوں میں نیپال دوسرے اور سری لنکا تیسری نمبر پر ہے، پاکستان نے کبڈی میں نیپال کو شکست دی، باسکٹ بال میں بھارت نے نیپال کو ہرایا۔