قطر ٹی ٹین لیگ، این او سی جاری

December 08, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

قطر ٹی ٹین لیگ، این او سی جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی ملنے کے بعد سابق کپتان اور ٹیسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد دوہا میں قطر ٹی ٹین لیگ میں حصہ لیں گے۔ پی سی بی نے سرفراز سمیت 13 قومی کرکٹرز کو چھ سے 16 دسمبر تک این او سی جاری کردیئے ہیں۔لیگ اسپنر شاداب خان کو بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے لئے این او سی جاری کردیا گیا ہے این او سی حاصل کرنے والو میں شعیب ملک ،محمد عرفان اور محمد عامر، عماد بٹ، محمد سمیع، حسین طلعت، سلمان بٹ ، بلال اقبال، سہیل تنویر، عمران فرحت، صہیب مقصود، عمر گل، وقاص مقصود کامران اکمل ، عرفان جونیئربھی شامل ہیں۔