مریم نوازکو جانے کی کیا ضرورت ہے،کوئی برائی نہیں،تجزیہ کاروں کی آرأ

December 08, 2019

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “کی میزبان نیلم یوسف کی جانب سے معلوم کئے گئے پہلے سوال مریم نواز نے ای سی ایل سے نام ہٹانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی بیرون ملک جانے کے لئے ایک بار کی اجازت دی جائے، کیا مریم نواز کی اپیل قابل قبول ہے ؟کے جواب میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس فیملی کے دوسرے افراد موجود ہیں تو مریم نواز کے جانے کی کیا ضرورت بنتی ہے،ا س میں کوئی برائی نہیں ہے ،انکی اپیل قبول کی جائےوہ انسانی بنیادوں پر اپیل کررہی ہیں اور چھ ہفتے کے لئے ایک مرتبہ جاکر واپس آنے کی درخواست کررہی ہیں۔پروگرام میں سروپ اعجاز ،بے نظیر شاہ،ارشاد بھٹی،محمل سرفرازاور محمل سرفراز نے اظہار خیال کیا۔سروپ اعجاز نے کہا کہ مریم نواز نے دو درخواستیں دی ہیں ایک پٹیشن اس لئے کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے اور دوسرا جہاں ان کی ضمانت ہوئی ہے ان کو اپنا پاسپورٹ سرینڈر کرنا پڑا ہے انہوں نے یہ بھی درخواست دی ہے کے ان کو پاسپورٹ واپس کیا جائے انہوں نے درخواست میں اپنی والد کی صحت کا حوالہ دیا ہے اس کے علاوہ کچھ تکنیکی وجوہات بھی ہیں، عدالت یہ دیکھے گی کے ان کے والد کی صحت کے معاملات کیا ہیں اور ان کا ہونا کتنا ضروری ہے یہ درخواست قابل سماعت ہوگی۔