امریکی صدر کا عالمی بینک سے چین کو قرضوں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

December 08, 2019

واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی بینک سے چین کو قرضوں کی فراہمی روکنےکا مطالبہ کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر چین کے پاس رقم نہ بھی ہو تو وہ اسے پیدا کر سکتا ہے، عالمی بینک چین کو قرضوں کی فراہمی روکے۔دوسری جانب عالمی بینک نےکم شرح سود پر چین کے لیے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر امداد کا پلان اپنایا ہے۔عالمی بینک کے اس پلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر نے عالمی بینک سے کہا ہے کہ چین کو قرضہ کیوں دیا جا رہا ہے۔