سلوواکیہ میں گیس دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 5ہو گئی

December 08, 2019
 

براٹسلاوا (اے پی پی) سلوواکیہ کے شہر پریسوو میں ایک 12 منزلہ عمارت میں گیس دھماکے ہونے سے کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔سلوواکیہ کے وزیر اعظم پیٹر پیلےگرکن جائے حادثہ پہنچے اور کہا کہہم نے گیس دھماکے میں اب تک پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن یہ تعداد اب بڑھ سکتی ہے۔محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کے مطابق یہ دھماکے کل دوپہر ہوا اور اس کے بعد آگ کی لپٹوں نے عمارت کے سب سے اوپر کے چار یا پانچ منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔یہ ابھی واضح نہیں ہوا ہے کہ واقعہ کے وقت عمارت میں کتنے لوگ تھے لیکن آگ کے محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے کثیر المنزلہ عمارت سے محفوظ نکالے گئے تمام لوگوں کو قریب ہی سکولوں میں پہنچا دیا ہے۔وزیر صحت اینڈریا کلاو¿س نے کہا ہے کہ زخمیوں میں سے کسی کی بھی حالت نازک نہیں ہے۔