لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ ،2افراد زخمی

December 08, 2019

کاہنہ (نامہ نگار ) تھانہ نشتر کالونی میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے مخالفین نے دوبھائی زخمی کر دیئے ۔ عابدوغیرہ کامضروب بھائیوں سے دوکروڑ روپے کی رقم کا لین دین کا تنازعہ تھا دونوں زخمیوں لیاقت اور اسماعیل کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔