فیروزوالا میں 3 افراد کا قتل، جماعتِ اسلامی کا احتجاج

December 08, 2019

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا میں گزشتہ روز 3 افراد کے قتل پر جماعتِ اسلامی کے کارکنوں اور ورثاء نے احتجاج کیا۔

مقتولین کے ورثاء نے لاشیں جی ٹی روڈ پر رکھ کر ٹریفک کو بلاک کر دیا جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیروزوالا کے قریب تینوں افراد کو عدالت میں پیشی سے واپسی پر کار پر ان کے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی جس کی وجہ سے ان افراد کو قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: اوکاڑہ، مسلح افراد کی فائرنگ،1 شخص جاں بحق

ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےتھے جبکہ پولیس تاحال انہیں پکڑنے میں ناکام ہے۔