پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے نواحی قصبے 25 ٹو ایل میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے قصبے 25ٹو ایل میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے آصف نامی شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ قتل دشمنی یا ڈکیتی کا شاخسانہ لگتا ہے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے۔
پولیس نے قتل کے واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: فیصل آباد میں مخالفین کی فائرنگ، ایک شخص قتل
اوکاڑہ میں ہی پیش آئے تازہ واقعے میں حجرہ شاہ مقیم میں سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ سسر نے بہو کے سر کے بال بھی مونڈ دیے۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کے سسر اور نند کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ تشدد کا نشانہ بننے والی عالیہ بی بی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔