• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز والا: کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

فیروز والا: کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق


پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا کے قریب مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقتولین تحصیل فیروز والا کی عدالت سے پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے کہ مخالفین کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی اپنے مخالفین سے پرانی دشمنی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مخالفین نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین