پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد کا انتقال، نماز جنازہ میں عمائدین کی شرکت

December 09, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین، جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامی علوم کے سابق سربراہ اور یونئ کیرئنز( انٹرنیشنل )کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ گلستان جوہر بلاک 7 نزد صفورہ چورنگی کی جامعہ مسجد میں ادا کی گئی جس میں آرٹس کونسل کے سکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی، سپلا کے رہنما پروفیسر طیب ناگوری، سابق ڈین پروفیسر عبدالرشید، میٹرک بورڈ کراچی کے سابق ناظم امتحانات پروفیسر جاوید افتخار ، رضوان صدیقی، جامعہ کراچی کے اساتذہ ، طلبہ اوردیگر افراد نے شرکت کی بعد ازاں انھیں ماڈل کالونی کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی، پروفیسر اعجاز فاروقی , ڈاکٹر زاہد علی زاہدی ، ڈاکٹر شہناز غازی اور دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی اور علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔