بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام ہفتہ طلبہ کا آغاز آج سے ہوگا

December 09, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے ریسرچ سیکشن کے زیر اہتمام ہفتہ طلبہ کا آغاز پیر 9دسمبرسے ہوگا جو کہ صبح 10 بجے سے شام گئے تک بورڈ ہذا کے کانفرنس ہال میں جاری رہے گا جس میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ 200 سے زائداسکول اور 800 سے زائد طلبہ وطالبات حصہ لے رہے ہیں۔