ہانگ کانگ، انسانی حقوق کے عالمی دن پر 8 لاکھ افراد کا مظاہرہ

December 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی (نیوزڈیسک)ہانگ کانگ میں اس ویک اینڈ پر بھی ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی ۔ تاہم ہیومن رائٹس واچ ڈے کے موقع پر ہونے والے اس احتجاج کو حکومتی منظوری حاصل تھی۔ سیاہ لباس میں ملبوس مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ہانگ کانگ میں ہونے والے اس بڑے مظاہرے میں 8 لاکھ افراد نے شرکت کی۔ٹھیک چھ ماہ قبل ہونے والے ایک ایسے ہی مظاہرے میں ایک ملین مظاہرین نے شرکت کی تھی۔ جمہوریت نواز گروپ کی طرف سے حالیہ ڈسٹرکٹ کونسل الیکشن میں کامیابی کے بعد یہ پہلا بڑا مظاہرہ تھا۔