بارات تاخیر سے آنے پر دولہا کی پٹائی، دلہن نے 'نیا جیون ساتھی ڈھونڈ لیا

December 09, 2019

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر بجنور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو اپنی بارات میں دیر سے پہنچنا مہنگا پڑ گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بارات تاخیر سے آنے پر دلہن اور اس کے گھر والے باراتیوں پر اس حد تک برہم ہوئے کہ دلہا کے ساتھ ساتھ پورے خاندان کو لڑکی کے گھر والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ان کا قیمتی سامان چھیننے کے بعد پوری بارات کو جیل بھجوا دیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دلہن بارات کی تقریب کے دوران دلہا کے دیر سے آنے پر اس حد تک غصہ ہوئی کہ اس نے اس نوجوان کے بجائے پڑوس میں رہنے والے نوجوان سے شادی کرلی۔