حکومت کا مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ

December 09, 2019

لاہور(آئی این پی) وفاقی حکومت نے (ن) لیگ کی نائب صدر مر یم نوازکا نام ای سی ایل سے کسی صورت نہ نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے ایک انٹر ویو کے دوران کہا ہے کہ حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالے گی لیکن اگر لاہور ہائیکورٹ نے مر یم نوازشر یف کا نام نکالنے کا حکم دیا تو فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔