خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی آئی سی یو میں شادی

December 09, 2019

ممبئی(جنگ نیوز)بھارت میں شادی کے انکار پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کرنے والی زیرعلاج لڑکی سے اس کے محبوب کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شادی کرنا پڑگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں انتہائی انوکھی تقریب میں زیرعلاج مریضہ کی شادی ہوئی ہے، ایک ہفتے بعد لڑکی کے ہوش میں آنے پر اس کے دوست نے ہسپتال آکر لڑکی سے شادی کرلی۔ تقریب میں ہسپتال کے عملے نے بھی شرکت کی۔ لڑکی کا تعلق نچلی ذات سے ہے جس پر لڑکے نے شادی سے انکار کردیا تھا تاہم خودکشی کے بعد لڑکے کو شادی کرنا پڑی۔