دعا منگی اغوا کیس،مشتبہ 2 افراد زیرحراست،نامعلوم مقام پر منتقل

December 10, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر )دعا منگی اغوا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ، تفتیشی اداروں نے مختلف علاقوں سے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہےپولیس ذرائع کے مطابق اغوا کاروں کا پولیس پر حملے کا بھی انکشاف ہوا ہے، اغوا کاروں نے 3 دن پہلے عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کی تھی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیز بھٹی واقعہ اور ڈیفنس میں حارث پرکی گئی فائرنگ میں ایک ہی پستول استعمال ہواگولیوں کے خول بھی میچ کر گئے ہیں، تاہم اغوا کے بعد دعا منگی کو کہاں رکھا گیا، تاوان کی مدمیں کتنی رقم ادا کی گئی یہ تاحال واضح نہیں ہوسکا ۔