ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

December 10, 2019

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تین صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس آف پاکسان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا ہے۔

اس کیس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نظر ثانی اپیل میں موقف اپنایا تھا کہ انہیں سنا نہیں گیا۔

تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کی نہ باقاعدہ سماعت کی، نہ درخواستیں منظورکیں، سپریم کورٹ نے ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کا معاملہ متعلقہ فورم کو بھیجا، ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ نے مداخلت سے گریز کیا۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کا آزادانہ فیصلہ کرے، اور اسلام آباد ہائیکورٹ سپریم کورٹ کی آبزرویشنز سے متاثر ہوئے بغیر فیصلہ کرے۔