قومی اسمبلی میں طلبا یونینز کی بحالی پر بحث

December 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

قومی اسمبلی میں طلبا یونینز کی بحالی پر بحث

قومی اسمبلی میں طلبا یونینز کی بحالی بحث ہوئی، اس موقع پر ایوان میں طلباء یونین پر پابندی ختم کرنے کے بل کی تحریک پیش کی گئی۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت طلبا یونین کی بحالی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں لال لال لہراتا تھا، وہاں بھی وہ اب کالا ہوچکا ہے، پاکستان میں صرف سبز ہلالی پرچم لہرائے گا۔

شیریں مزاری نے کہا کہ طلبا یونین کی پابندی سے تعلیمی اداروں کو نقصان ہوا، مراد سعید نے کہا کہ وفاقی حکومت طلبا یونین کی بحالی پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبا یونین کی تمام جماعتوں کو ضرورت ہے، تجویز ہے کہ اس معاملے پر مشترکہ بل لے کر آتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ اور سابق وزیراعظم راجا پرویز شریف نے بھی طلبا یونینز کی بحالی پر قومی اسمبلی میں خطاب کیا۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اسٹوڈنٹس ونگز اور طلبا یونینز کو مکس نہ کیا جائے۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ طلبا یونین سیاست کی نرسریاں ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ طلبہ تنظیموں کو فعال کرنا چاہیے۔