میشا شفیع قبول کرلیں میرے مؤکل پر غلط الزام لگایا، وکیل علی ظفر

December 11, 2019

لاہور (ایجنسیاں) معروف گلوکار واداکار علی ظفر کی وکیل عنبرین قریشی کا کہنا ہے کہ میشا شفیع قبول کرلیں انہوں نے علی ظفر کے بارے میں جو بولا جھوٹ بولا ہے۔ علی ظفر کی وکیل عنبرین قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میشا شفیع 19 ماہ بعد واپس آگئی ہیں، جس کے بعد کیس بھی ٹریک پر آگیا ہے، وہ قبول کرلیں کہ انہوں نے جو بولا جھوٹ بولا اور میرے مؤکل پر غلط الزام لگائے۔ واضح رہے کہ میشا شفیع نے گزشتہ روز لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت دعوے کے جواب میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ علی ظفر نے انہیں کئی بار دانستہ طور پر چھوا اورجنسی طور پر ہراساں بھی کیا۔ جبکہ علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ان کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کررکھا ہے۔