خواتین کو کام کرنے کیلئے مساوی مواقع دینے چاہئیں، گورنر سندھ

December 11, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمیں خواتین کو کام کرنے کے لیے مساوی مواقع دینے چاہئیں۔ اوورسیز انویسٹمینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین اپنے خاندان کو سپورٹ کرنے کے لئے کام کررہی ہیں، موجودہ حکومت خواتین کو 50 لاکھ تک آسان شرائط پر کاروبار کے لیے قرضے فراہم کررہی ہے جس سے خواتین کے لیے بھی ملازمت کے مزید مواقع پیدا ہونگے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آسان شرائط پر قرضے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے اور خواتین کا معیشت میں کردار بھی بڑھے گا۔ اوور سیز انویسٹمینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈ تقریب میں چیمبر کی ممبران کمپنیوں کو خواتین کو مساوی مواقع دینے اور ان کی ہمت افزائی کرنے پر ایوارڈز دیے گئے۔