پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ واپس، آج سری لنکا سےمقابلہ ہوگا

December 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان میں10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ واپس، آج سری لنکا سے مقابلہ

کراچی، راولپنڈی (جنگ نیوز) دس سال بعد کے صبر آزما انتظار کے بعدپاکستانی گرائونڈز پر ٹیسٹ میچ کے لئے تیاریاں مکمل، بدھ کو پاکستان میں کرکٹ دوسرا جنم لے گی، پاکستان آج پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا سے مد مقابل ہوگا، کپتان اظہر علی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں اچھا نہیں کھیلے، کوشش ہوگی ہوم گراؤنڈز پر بہتر کارکردگی ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دہائی بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آنے والے فواد عالم کو مزید انتظار کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سری لنکا کے کھلاڑیوں سے زیادہ خطرہ پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر سے ہے۔ کہتے ہیں کہ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے۔

مکی آرتھر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساڑھے تین سال گذارنے کے بعدحال ہی میں سری لنکا کے ہیڈ کوچ بنے ہیں۔

کرونا رتنے کا کہنا ہے کہ ہماری پلاننگ میں مکی آرتھر کا کردار فیصلہ کن ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ کو صبح پونے دس بجے شروع ہوگا۔

پنڈی اسٹیڈیم پندرہ سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کررہا ہے۔ راولپنڈی میں میچ کے دوران بارش کا امکان ہے اس لئے موسم کا کردار بھی اہم ہوگا۔