نواز شریف کب واپس آرہے ہیں وفاقی کابینہ میں سوال

December 11, 2019

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کامعاملہ بھی زیر بحث آیا۔کئی وزراء نے سوال کیا کہ نوازشریف کب واپس آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ نوازشریف کو عدالت کی جانب سےعلاج کیلئےدیےگئےوقت میں 10 دن باقی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ تاحال نوازشریف کی وہاں کی طبی رپورٹس سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ دس دن بعد نوازشریف نے پنجاب حکومت سے رابطہ کرنا ہے۔ پنجاب حکومت سے رابطے کیلئےسفا رتخانےکا نمائندہ وہاں کی رپورٹس چیک کرکےوفاقی حکومت کوبتائےگا۔

وفاقی حکومت پنجاب حکومت کو رپورٹس کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر نوازشریف کو علاج کیلئے مزید وقت دینا ہے تو یہ پنجاب حکومت کی صوابدید ہے۔