سندھ اسمبلی،ایوان میں انڈے اور مرغی کا تذکرہ

December 11, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے ایوان میں انڈے اور مرغی کا تذکرہ ،اسپیکر نے کہا کہ فارمی مرغی میں غذائیت نہیں ہوتی اوراس سے بیماریاں پیداہوتی ہیں، پانی سے منرلز نکال کر کہا جاتا ہے کہ یہ منرل واٹر ہے۔منگل کو اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر محکمہ ماہی پروری عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ ان کے محکمے کی جانب سے سجاول میں وٹرنری مرکز 2018 میں مکمل ہونا تھا تاہم وفاق کی جانب سے پیسے نہ ملنے کے باعث یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔