آصف زرداری کی صحت کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے، شجاعت

December 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

آصف زرداری کی صحت کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے، شجاعت

لاہور (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی صحت کے مسئلے کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے،وہ سندھ کے نہیں پورے پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں، انہیں بھی وفاقی حکومت قانون کے مطابق سابق صدر پاکستان کی تمام سہولیات فراہم کرے تاکہ صوبائیت کا معاملہ زیادہ رنگ نہ پکڑ سکے، سندھ میں آصف زرداری پر مقدمات ہیں پنجاب میں ٹرائل کرنے سے ایسے عناصر کو بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری شجاعت حسین نے وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے آنیوالے مسلم لیگ ق سندھ کے صدر محمد طارق حسن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خصوصی طور پر روضہ رسولﷺ کے کلید بردار محمد علی نوری نے چوہدری شجاعت حسین کے گھر آ کر انکی صحت کیلئے خصوصی دعا کروائی۔