حجاج کرام کی زندگی بھر کی پونجی سودی کھاتوںمیں رکھنااحکام الہی کی کھلی خلا ف ورزی ہے،مفتیان کرام

December 11, 2019

لاہور(وقائع نگار خصوصی )ممتاز مفتیان کرام نے کہا ہے کہ حجاج کرام کی زندگی بھر کی جمع پونجی کو سود ی کھاتوں میں رکھنا اللہ اور رسول اللہؐ کے احکامات سے کھلی بغاوت ہے۔ سود کا پیسہ حجاج کرام پرخرچ کرنا ایک دوسرا بڑا گناہ ہے۔مفتی محمد حسیب قادری، مفتی عمران حنفی، مفتی انتخاب نوری اورمفتی ڈاکٹرحامد فارق شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ حجاج کرام ساری زندگی کی جمع پونجی حج پر اس لئے خرچ کرتے ہیں کہ حج کی ادائیگی ان کے زندگی بھر کے گناہوںکا کفارہ بن جائے لیکن حکومت انہیں سود کھلارہی ہے جواحکام شریعہ سے کھلا مذاق ہے۔