بیٹے اور بھانجوں کےاغواء میں ملوث پولیس کیخلاف کاروائی کامطالبہ

December 11, 2019

پشاور (لیڈی رپورٹر)تہکال کے رہاشی افغان شہری شیر آغا نے بیٹے اور بھانجوں کو حیات آباد پولیس کی جانب سے اٹھا کر غائب کرنے اور پیسوں کامطالبہ کرنے کے خلاف اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیرنز اٹھا رکھے تھے جس پر پولیس کیخلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرے کی قیادت شیر آغا اور اسکے رشتہ دار کر رہے تھے ۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او حیات آباد نے میرے بیٹے ضیاء الحق ،بھانجوں سعود اور ننگیالے کو اٹھا کر غائب کیا اور بعد ازاں ہم سے پانچ لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی جسکی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں مذکورہ ایس ایچ او نے مختلف ایف آ ئی آ رھمارے خلاف در ج کئے اور ان سے نقدی ،موٹر سائیکل ،موبائیل فون اور 24ہزار روپے بھی قبضہ میں لے لیے ۔انہوں نے ائی جی خیبر پختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او اور واقع میں ملوث دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور میرے بیٹے اور بانجھوں کو رہا کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔