جنوبی افریقا کا ٹی20 کیلئے دورہ پاکستان مشکوک

December 12, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرکٹ جنوبی افریقا میں اوپر تلے ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے اپریل میں جنوبی افریقا کا پاکستان آکر تین ٹی 20 انٹر نیشنل کھیلنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ پی سی بی نے جنوبی افریقا کو پاکستان میں تین میچ کھیلنے کی دعوت دی ہوئی ہے۔بدھ کو کرکٹ جنوبی افریقا نے سابق کپتان گریم اسمتھ کو2020کی آئی پی ایل تک عبوری ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔