مودی حکومت معیشت کیلئے خطرہ ہے،سابق گورنر ریزرو بینک آف انڈیا

December 12, 2019

لاہور(خالد محمود خالد) ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے مودی حکومت کو بھارتی معیشت کے لئے خطرہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی معیشت موجودہ حکومت کے دور میں نہ صرف بے حد کمزور ہو چکی ہے بلکہ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مزید پیچیدہ صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔نئی دہلی میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ بھارتی معیشت کے حوالے سے تمام اختیارات وزیر اعظم آفس کے پاس ہیں جبکہ متعلقہ وزیروں کے پا س کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بھارت کی مسلسل گرتی ہوئی معیشت میں بہتری لانے کے لئے مختلف شعبوں میں اصلاحات کرنے کی طرف فوری دھیان دینا ہو گا۔