فیس بک انتظامیہ کی طرف سے ہمارے پیج بلاک کرنے کی مذمت کرتے ہیں، جماعت اسلامی

December 12, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے فیس بک انتظامیہ کی طرف سے کراچی کے بعد جماعت اسلامی لاہور کے آفیشل پیج اور تمام ایڈمنزکے ذاتی پیجز بلاک کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی ظلم و جبر کے خلا ف احتجاج کو جماعت اسلامی کا جرم بنادیا گیاہے ۔ حکمران سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ حکومتی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت خو د نہیں چاہتی کہ کشمیر پر کوئی بات کرے ۔