فلمسٹار نور کی دوبارہ شادی کاانکشاف

December 13, 2019

لاہور( ایجنسیاں)فلمسٹار نور کی دوبارہ شادی کا انکشاف ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نامور فلمسٹار نور نے چند ماہ قبل خفیہ شادی کر لی ہے اور اس کے بعد سے وہ انگلینڈ میں مقیم ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نور مارچ تک وہیں قیام کریں گی جس کے بعد ان کی پاکستان آمد متوقع ہے ۔

فلمسٹار نور کی اس سے قبل چار شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔