آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے حوالے سے اجلاس

December 13, 2019

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا نے کی۔ ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا نے اجلاس میں بتایاکہ حکومت آرٹسٹ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،معاشرہ کی اصلاح میں فنکاروں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔سیکرٹر ی اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور نے اس موقع پر کہا کہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال آخری مراحل میں ہے،جلد اس پروگرام کا آغاز کر دیا جائے گا،تمام مراحل پر میرٹ اور شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے، امداد کی منتقلی کے لئے نہایت محفوظ اور تیز ترین ذرائع اختیار کئے جائیں گے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ الحمرا آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کو مستحق فنکاروں تک پہچانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔