ایم ڈی اے ملازمین کو ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ دینے کیلئے کمیٹی تشکیل

December 13, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے کی مختلف ہائوسنگ سکیموں میں ملازمین کو پلاٹ دینے کیلئے ممبر پنجاب اسمبلی ملک محمد سلیم لابر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ ،ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ ،ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ممبران ہونگے یہ کمیٹی ملازمین کو پلاٹ دینے کیلئے ٹی او آرزطے کریگی اس کے ساتھ ساتھ مختلف ہائوسنگ سکیموں میں بیلنس پلاٹ بھی چیک کریگی ۔