سرفراز کی پاکستانی ٹیم سے متعلق خواہش کا اظہار

December 13, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہخواہش ہے پاکستان ٹیم کراچی ٹیسٹ جیت لے۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر بے انتہا خوشی ہے، موقع ملا تو کراچی ٹیسٹ دیکھنے جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو لانے کے لیے اسکول کرکٹ بہت ضروری ہے، اسکول کرکٹ سے ٹیلنٹ ملتا ہے، بہت اچھی بات ہے کہ اب اسکولز میں گیمز کو پروموٹ کیا جارہا ہے ۔