امریکا اور چین نے تجارتی معاہدے کے فیز ون پر اتفاق کرلیا

December 14, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں برف پگھلنے لگی، امریکا اور چین نے درآمدات پر عائد ٹیکس کے خاتمے کا اعلان کردیا تاہم اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پر نہ آنے کے باعث مارکیٹس محتاط ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ چین کیساتھ ایک بڑا فیز ون معاہدہ طے پاگیا ہے۔