جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، 9منشیات فروشوں سمیت متعدد گرفتار

December 14, 2019

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 9منشیات فروشوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں محمد پریل ، عامر ، علی رضا ، احسن وسیم ، شاہ خرم ، محمد دلبر ، عبدالرئوف ، شیراز ، فراز ،محمد بلال کو گرفتار کر کے چرس اور شراب برآمد کر لی، نیوملتان پولیس نے چھاپہ مار کر5ملزمان علی رضا اور 4 عورتوں کو گرفتار کرلیا ، بوگس چیک دینے پر کینٹ پولیس نے ارشاد اعوان کی درخواست پر نذیر احمد جبکہ چہلیک پولیس نےریاض کی درخواست پر ریاض مسیح کے خلاف مقدمات درج کر لئے، چہلیک پولیس نے گواہی سے منحرف ہونے اور ڈکیتی کے ملزم عرفان کو رہا کروانے کے الزام میں مدعی محمد حامد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر تھا نہ راجہ رام پولیس نے ابراہیم کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،تھا نہ بستی ملوک پولیس نےغیرقانونی مذبحہ خانوں پر جانور ذبح کرنے پر 3افراد اللہ دتہ ، رشید اور صوبے خان کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔