اچھی کارکردگی پر سی پی او آفس کے عملے کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے گئے

December 14, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی او محمد زبیر دریشک نے اچھی کارکردگی پر سی پی او آفس میں تعینات منسٹریل سٹاف اور نائب قاصدان کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے،ان میں اکاؤنٹنٹ محمد عابد صدیقی، اسسٹنٹ اکاونٹنٹ محمد سجاد سکندر، محمد ذیشان بھٹی، سردار عبد الحمید، وسیم عباس، اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ محمد عامر قریشی، ہیڈ کلرک شیخ محمد اسلم، منیر حسین، اعمالنامہ کلرک ارشد قمر، محمد فیاض، منظر عباس اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔