بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو ارسال 20ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا

December 15, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) سینٹرل پاور پرچیز اتھارٹی ()سینٹرل پاور پرچیز اتھارٹی (سی پی پی اے )بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیلئے درخواست نیپرا کو ارسال کردی ہے ، بجلی مہنگی ہونے کی صورت میں عوام پر مجموعی طور پر 20ارب روپے کا ماہانہ بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کی درخواست نیپرا کو جمع کرا ئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کی لاگت 51 ارب روپے آئی، اس لیے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔ نیپرا 26 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے کے مطابق فرنس آئل سے پیداواری لاگت 13 روپے فی یونٹ رہی،اس لیے فی یونٹ قیمت میں اضافہ کرنا لازمی ہے۔ اکتوبر کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام کو فی یونٹ 1.73 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گےاور مجموعی طور پر عوام پر 20 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔