بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا،ضیاء عباس

December 15, 2019

کراچی(پ ر) سینئر سیاست داںاور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت میں متنازع شہریت بل نے اس کے سیکولر چہرے کو دنیا کے سامنے بےنقاب کردیا ہے، کشمیر کے بعد اب بھارت میں مسلمانوںپر زمین تنگ کی جارہی ہے انہیںپورے بھارت میں خطرات کا سامنا ہے۔، بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کے اس عمل کو مسترد کر کے اس کی لاج رکھنے کی کوشش کی ہے مگر پاکستان اور مسلمان دشمنی میں مودی حکومت اب بھارت کو خود تقسیم کرنے کے درپے پر آگئی ہے، بھارت کو تقسیم ہونے سے روکنا مودی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے، انہیں مسلمان دشمنی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔