میچ بارش اور شائقین نہیں پاکستان نے جیتا ہے، دھنن جایا

December 16, 2019

اسلام آباد(ایجنسیاں)سری لنکن بیٹسمین دھنن جایا ڈی سلوا نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بارش اور شائقین کی بجائے پاکستان جیتا ہے، اچھا لگا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ واپس لانے میں سری لنکا نے اہم کردار ادا کیا، پنڈی اسٹیڈیم کے آنرز بورڈ پر نام درج کروانا فخر کی بات ہے۔ ٹیسٹ میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی سلوا نے کہا کہ پاکستان میں کھیل کر اچھا لگا۔ پچ فاسٹ بولرز کیلئے اچھی تھی ، نسیم شاہ بہت تیز اور مہارت رکھنے والے بولر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میری سنچری ایک تاریخی تھی کیونکہ راولپنڈی میں 15 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ ہوئی، اگر میں آج کے دن بیٹنگ کر رہا ہوتا تو شاید ڈبل سنچری کر لیتا کیونکہ آسان کنڈیشنز تھیں۔