اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی وردی پر کیمرے لگانے کا فیصلہ

December 16, 2019

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی وردی پر ویڈیو کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اگلے مرحلے میں جدید کیمرے تھانوں میں موجود عملے کی یونیفارم کا بھی حصہ ہوں گے۔

اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق دو ہفتوں تک 20 کیمرے حاصل کر لئے جائیں گے اور ایک کیمرے کی قیمت تقریباً 100 ڈالر ہوگی۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔