حکومت کی ترجیح 31جنوری کو یورپی یونین کو خیرباد کہنا ہے، برطانیہ

December 16, 2019

لندن (جنگ نیوز)برطانیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت کی ترجیح 31جنوری کو یورپی یونین کو خیرباد کہنا ہے، دوسری طرف اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن نے اتوار کو اپنی مہم میں سقم رہ جانے پر معافی مانگ لی ہے۔جس کے بعد حکومت ایک بار پھر سے بورس جانسن کے ہاتھوں میں چلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر کابینہ مائیکل گوو نے کہا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت کی اولین ترجیحات میں 31جنوری کو یورپی یونین سے علیحدگی کے ساتھ ساتھ اگلے برس کے اختتام تک یونین کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کو طے کرنا ہے۔