چین نے امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کو ملتوی کر دیا

December 16, 2019

بیجنگ (جنگ نیوز)چین نے امریکی مصنوعات پر اضافی درآمدی ٹیکس کے نفاذ کو ملتوی کر دیا ہے۔ چینی میڈیا شنہوا کے مطابق اضافی محصولات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدےکے پہلے مرحلے پر اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد کیا گیا۔ اس پیش رفت کی تصدیق دونوں حکومتوں کی جانب سے جمعہ13 دسمبر کو کی گئی تھی۔