تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران کوئی شخص جاں بحق نہیں ہو ا، تھانہ سیکر ٹریٹ

December 16, 2019

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ سیکر ٹریٹ کے ڈیوٹی افسر خرم اسلم نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کوئی شخص جاں بحق نہیں ہو ا،تجاوزات کے خلاف آپریشن دن 11 بجے شروع ہوا تھا جبکہ اسی علاقے میں ایک شخص صبح 4 بجے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا تھا جس کے ہم تو ذمہ دار نہیں۔