16دسمبر 1971،ووٹ کافیصلہ تسلیم نہ ہوا،لیاقت بلوچ

December 16, 2019

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ16 دسمبر 1971پاکستان کی تاریخ کا المناک اور سیاہ ترین دن ہے ۔ پاکستان دولخت کر دیا گیا ۔ عوام کو ووٹ کا حق ملا لیکن ووٹ کا فیصلہ قبول نہ ہوا ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے بادشاہی مسجد کے خطیب ابوالخیر آزاد کے بیٹے کے ولیمہ اور سید احسان اللہ وقاص کی جانب سے معززین ، سیاسی اور سماجی کارکنان کے اعزاز میں ناشتہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ سانحہ مشرقی پاکستان کا المناک پہلو یہ بھی ہے کہ حکمران ، مقتدر طبقہ اور اشرافیہ نے عوام کے ذہنوں میں حقائق کی بجائے ضابطے ڈال دیے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ڈاکٹرز ، وکلا ، طلبہ ملک و ملت کا چہرہ مہرہ ہیں ۔ غیر ذمہ دارانہ رویے اور منظم سوچا سمجھا منصوبہ سماج کے تانے بانے کو تباہ کر رہاہے ۔