ورسک اور چارسدہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

December 16, 2019

پشاور ( وقائع نگار )ٹائون ٹو کی حدود میں گزتہ روز ورسک روڈاورچارسدہ روڈکے علاقوںمیں تجاوزات، پینا فلیکس اورممنوعہ شاپنگ بیگزکیخلاف آپریشن کیا گیا درجنوں پختہ وعارضی تجاوزات مسمار کرکے سو زائدفلیکس اتار دئیے گئے جبکہ تیس کلوگرام ممنوعہ شاپنگ بیگز تحویل میں لے لی گئی۔ ایڈمنسٹریٹرٹائون ٹو وحیدالرحمن کو اطلاع ملی کہ ورسک روڈاورچارسدہ روڈ پر واقع علاقوں میں انتظامیہ کی چھٹی کے روز تجاوزات کی بھرمارہوجاتی ہےجس کی وجہ سے شہریوں خاص کرخواتین کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہےجس کانوٹس لیتے ہوئے انہوں نے چھٹی کے روزٹیکس برانچ کے اہلکاروںکو فوری طورپردفترپہنچنے کی ہدایت کی اور بھاری مشینری لیکرگرینڈآپریشن کیا،آپریشن کے دوران ورسک روڈاورچارسدہ کے مختلف علاقوں میں تین درجن کے قریب پختہ اورعارضی تجاوزات کو مسمارکردیا گیا،شہرکی خوبصورتی کومتاثرکرنیوالے سڑک کنارے لگے 100سے زائد پینا فلیکس اتارے گئے اور آٹھ افرادکے خلاف کارسرکارمیں مداخلت کرنے کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلئے متعلقہ تھانوںکومراسلہ کردیاگیا۔