مہاتیر کا عمران خان کیلئے گاڑی کا تحفہ

December 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں گاڑی بھجوائی گئی ہے جسے پاکستانی حکام نے وصول کر لیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود نے مہاتیر محمد کی جانب سے تحفے میں دی گئی ’ پروٹون 70 ‘ گاڑی وصول کی۔

گاڑی پاکستانی حکومت کے حوالے کرنے کے سلسلے میں ملائشیا کے قونصل خانے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عبدالرزاق دائود نے وزیر اعظم کی جانب سے گاڑی کا تحفہ وصول کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے1947سے بھائی چارے پر مبنی تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کو پروٹون گاڑی تحفے میں دینے اور پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان 19 دسمبر سے21 دسمبر تک ملائیشیا کا دورہ کریں گے، وہ کوالالمپور میں وزیراعظم مہاتیر محمد سے بھی ملاقات کریں گے۔