پاکستان میں مسیحی برادری کرسمس جوش و جذبے سے منارہی ہے

December 25, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و جذبے سے منارہی ہے، گرجا گھروں کو خوب صورتی سے سجایا گیا ہے اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس پر ملک بھر میں چرچ خوب صورتی سے سجائے گئے ہیں۔

کراچی میں کرسمس پر خاص تیاریاں کی گئی ہیں، مختلف مقامات پر سجے سجائے کرسمس ٹری لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہے ہیں ۔ چرچ بھی برقی قمقموں سے سجائے گئے ہیں۔

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈی میں بھی کرسمس کے رنگ نمایاں ہیں۔

لاہور میں کرسمس کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے بیکریوں کے ساتھ ساتھ لاہور کے ہوٹلوں میں بھی خصوصی کیک تیار کیے گئے ہیں ۔

گوجرانوالا میں 12 بجتے ہی گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کے ساتھ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔

کوئٹہ میں بھی مسیحی برادری جوش و جذبے سے کرسمس منا رہی ہے ۔ رات گئے تک نئے کپڑوں کے ساتھ ساتھ مٹھائیوں اور کیک کی خریداری جاری رہی ۔